15دسمبر کے ملتان جلسہ میں عوام کا سمندر نکلے گا، نتاشہ دولتانہ

15دسمبر کے ملتان جلسہ میں عوام کا سمندر نکلے گا، نتاشہ دولتانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لڈن(نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان کا اجلاس جنرل سیکرٹری پی پی پی محترمہ نتاشہ دولتانہ کی زیر صدارت لڈن ڈیرہ میں منعقد ہواجس میں بڑی تعداد میں کارکنان نے(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )
شرکت کی ،اس موقع 15دسمبر کو ملتان میں ہونیوالے جلسہ کے حوالے سے لائحہ عمل بنایا گیا اور کارکنان کو جلسہ میں بھر پور شرکت کرتے ہوئے جلوس کی صورت میں ملتان پہنچنے کا فیصلہ کیا گیا ،کارکنان نے اپنی لیڈر محترمہ نتاشہ دولتانہ کو بھرپور شمولیت کی یقین دہانی کروائی ،اس موقع پر محترمہ نتاشہ دولتانہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ن لیگ کی حکومت نے ملک وقوم کو مسائل کی دلدل میں لا کر کھڑا کردیا ہے اور لیگی حکمرانوں نے کرپشن کے ریکارڈ توڑ دئیے ہیں ،آج کے دور میں نہ تو کسان خوشحال ہے اور نہ ہی دیگر شعبوں سے منسلک لوگ جبکہ کسی مزدور اور غریب آدمی کیلئے تو اپنے خاندان کی کفالت کرنا ہی مشکل ہوچکا ہے ،نتاشہ دولتانہ نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اپنے دور اقتدار میں ملک و قوم کیلئے مثالی اقدامات کئے ہیں ،انشاء اللہ 15دسمبر کو ملتان میں ہونیوالے جلسہ میں عوام کا سمند نکلے گا اور ہم نے آئندہ انتخابات کی تیاری بھی مکمل کرلی ہیں ،چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری خود ہر جگہ جاکر جلسے کررہے ہیں اور جیالوں میں جوش پیدا کررہے ہیں انشاء اللہ آنیوالا وقت پاکستان پیپلز پارٹی کا ہے اور بلاول بھٹو زرداری ہی ملک کے اگلے وزیر اعظم ہونگے اس موقع چیئر مین یونین کو نسل اکبر شاہ ملک امجد علی لنگڑیال،چیئر مین یونین کو نسل لڈن میاں شاہد ندیم دولتانہ،و ائس چیئر مین یونین کو نسل لڈن مجاہد کریم بھٹی ، سیدمصطفی شاہ،چوہدری شمیم آرائیں،چوہدری فہیم جبار،صدر مرکزی انجمن تاجران لڈن حاجی محمد حسین آرائیں،مہر زمان ظہورلک،جنرل کونسلر لیا قت علی چوہدری،جنرل کو نسلر سعید احمد تبسم ،عبد الغفار انجم و دیگر کارکنان مو جود تھے۔
نتاشہ دولتانہ