جامعہ زکریا نے طلبہ کو سہولتیں مہیا کرنیکا تہیہ کررکھا ہے، وائس چانسلر

جامعہ زکریا نے طلبہ کو سہولتیں مہیا کرنیکا تہیہ کررکھا ہے، وائس چانسلر

ملتان (سٹاف رپورٹر)بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی نے باضلاحیت طلباء و طالبات کو معیاری اعلیٰ تعلیم کی فراہمی کیلئے ہر ممکن سہولت مہیا کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے۔ ان خیالات کا اظہار بہاء الدین(بقیہ نمبر39صفحہ7پر )

کریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے سکالر شپ کے اجلاس میں کیا۔ انہوں نے کہا گزشتہ دو سالوں میں یونیورسٹی انتظامیہ نیا س سلسلے میں ملکی و بین الاقوامی اداروں سے رابطہ کرکے کئی بیش قیمت سکالر شپ حاصل کیے ہیں۔ جن سے جنوبی پنجاب کے ہونہار نوجوانوں کو ترقی کیلئے مواقع کیلئے مواقع حاصل ہورہے ہیں۔ آج کے اجلاس میں یو ایس ایڈ کے تعاون سے 47طلبہ طالبات کے انٹرویوکیے جن میں سے 25کو سکالر شپ دیئے جائیں گے۔ یہ سکالر شپ فیکلٹی آف سوشل سائنسز اینڈ لینگوئجز کے طلباطالبات کو دیئے جائیں گے۔ ان طلباء طالبات کی تمام سیمسٹر کی فیس اور ماہانہ 7ہزار دیے جائیں گے۔ اجلاس میں ڈائییکٹر سکالر شپ ڈین پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد چوہدری ڈاکٹر شہناز طارق ڈائریکٹر فانانس صہیب راشد خان، HECکے نمائندے، انجینئر ممتاز احمد خان اور پروفیسر ڈاکٹر اسد اریب نے شرکت کی۔

وائس چانسلر

مزید : ملتان صفحہ آخر