بارش کے بعد شدید سردی،دھند میں حادثہ سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق
ملتان،ٹھٹھہ صادق آباد،شادن لُنڈ،منڈی یزمان(نیوز رپورٹر+نمائندگان)ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں حالیہ بارش کے بعد شدید سردی کی لہر اوردُھند پڑنے کا سلسلہ(بقیہ نمبر38صفحہ7پر )
برقرار رہے جس سے معمولات زندگی خصوصاً ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گئے ہیں منگل کے روز ملتان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت صرف 14ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم 7.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ صبح سویرے شدید دھند کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ملتان میں صبح 5بجے حدنگاہ صرف50میٹرتک محدود ہوکر رہ گئی اور صبح 10بجے کے بعد دھند کا سلسلہ کافی حد تک کم ہوگیا مقامی محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم شدید سرد رہنے ،دھند پرنے اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے ۔ٹھٹھہ صادق آباد سے نمائندہ پاکستان کے مطابق گزشتہ دنوں ہونے والی بارش کے بعد جنوبی پنجاب کے دیگر علاقوں کی طرح گزشتہ روز ٹھٹھہ صادق آباد،پل 14،حاجن شیر،خان پور ،علی شیر واہن،پل پنجو،پل 132نواحی علاقوں میں بھی شدید دھند چھائی رہی،دھند اور سردی سے معمولات زندگی متاثر ہوئی،دھند میں حد نگاہ صفر ہوگئی،شدیددھند کے باعث علی شیر واہن فیڈر کی لائن ٹرپ کرنے سے گھنٹوں بجلی بند رہی۔شادن لُنڈ سے نامہ نگار کے مطابق شادن لُنڈ و نو ا ح میں مو سم سر ما کی پہلی با رش کے سا تھ ہی جہا ں سر د ی میں اضا فی ہو گیا وہا ں پر با ر ش سے گند م کی فصل پر بھی اچھے اثرا ت مر تب ہو نگے سر دی میں اضا فہ سے لو گو ں نے گر م کپڑو ں کا ستعما ل شرو ع کر دیا۔منڈی یزمان سے نامہ نگار کے مطابق دھند کی سفید چا در نے پو رے علا قہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔دھند اس قدر گہر ی تھی کہ حد نگا ہ دس میٹر تک محدود ہو کر رہ گئی ۔دھند کی وجہ سے سر دی کی شدت میں مزید اضا فہ ہو گیا ہے ۔ دھند کی وجہ سے چک 51ڈی بی کے قریب ایک مو ٹر سا ئیکل سوار ٹر ک کو اوورٹیک کر تے ہو ئے سا منے سے آ نے وا لی تیز رفتار بو لان کیری سے ٹکرا کر جان کی با زی ہار گیا ۔