جنوبی پنجاب میں گیس بندش،بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ،شہری سراپا احتجاج

جنوبی پنجاب میں گیس بندش،بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ،شہری سراپا احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوٹ ادو،قادرپورراں،حاصل پور ( نمائندگان)جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں گیس کی بندش اور بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ صارفین سراپا احتجاج بن گئے اس سلسلے میں(بقیہ نمبر37صفحہ7پر )
کوٹ ادو سے نامہ نگار کے مطابق سرد موسم شروع ہوتے ہی کوٹ ادو کے شہر مختلف علاقوں وارڈ نمبر 9,10,11,12,13 اور رحمت کا لو نی میں سوئی گیس کی بندش کے ساتھ ساتھ بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے اوقات میں اضافہ کر دیا ہے اس بارے میں علا قہ مکینو ں اصغر علی ، قدیر شا ہد ،ابرا ہیم رحما نی ،سکینہ بی بی،عائشہ بی بی ،کلثوم بی بی اور دیگر کا کہنا تھا کہ کبھی بجلی نہیں ہوتی اور کبھی گیس بند کر دی جاتی ہے حکمرانوں نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ہے گیس کی بندش کے باعث لکڑیوں کا استعمال کرنا شروع کر دیا ہے بازار میں خشک لکڑیوں کے ریٹ بھی بڑھا دیے گئے ہیں بچوں کو سکول کی تیاری میں مشکلات کا سامنا کرنا پر رہا ہے۔قا در پو رراں سے نما ئندہ پا کستا ن کے مطابق قا در پو رراں کے انتہا ئی گنجا ن آبا د علا قہ محلہ کیکر وا لہ ،محلہ کرا ئیا ں و ا لہ ،پیر بخا ری ،ودیگر شہری علا قو ں میں گیس لو ڈشیڈ نگ بڑھ گئی ہے جبکہ محلہ آہیرا ں وا لہ میں عر صہ دو ما ہ سے گیس بند ہے متعد د با ر سو ئی گیس کے اعلی حکا م کو آگا ہ کیا گیا مگر انہوں نے انڈر گرا ؤنڈ پا ئیپ لیکیج کا کہ کر ٹا ل مٹو ل کر رہے ہیں اہل محلہ نے سو ئی گیس حکا م کے خلا ف شد ید احتجا ج کیا ہے۔ جس وقت گیس مو جو د ہو تی ہے اس وقت بھی پر یشر انتہا ئی کم ہو تا ہے جسکی وجہ سے امو ر خا نہ کی خو ا تین کو کھا نا پکا نے میں انتہا ئی پر یشا نی کا سا منا کر نا پڑتا ہے صبح صبح نا شتہ بنا نے کے وقت ڈیو ٹی پر جا نے وا لے ملا ز مین ،طلبا ء و طا لبا ت بغیر نا شتہ کیے کام اور سکو ل جا نا پڑتا ہے۔دریں اثناء قا درپو رراں میں حا لیہ ہو نے وا لی با رش نے کئی ٹر انسفا رمر جلا دیئے جس سے قا درپو رراں میں بجلی کا نظا م درہم بر ہم ہو گیا ہے آد ھا شہر اند ھیرے میں ڈو ب گیا ہے ٹر ا نسفا رمر جل جا نے سے شہر کے کئی علا قو ں میں 48گھنٹے گزر نے کے با وجود بجلی بحا ل نہ ہو سکی جس سے گھروں میں پا نی کی شد ید قلت ہو گئی ہے بجلی نہ ہو نے کی وجہ سے شہر یوں کو شد ید پر یشا نی کا سا منا ہے۔حاصل پور سے نامہ نگار کے مطابق حاصل پور کے عوامی و سماجی حلقوں کے علاوہ محمد اصغر ندیم سعیدی، محمد ذیشان خلجی، محمد صفدر فریدی، ملک محمد سرور، ملک محمد عاشق، ملک محمد امین دھیہ اور دیگر نے بتایا کہ سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی گھروں میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا آغاز ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ رات 8 بجے کے بعد گیس بند کر دیا جاتا ہے جبکہ صبح 7 بے گیس کا پریشر انتہائی کم ہونے کی وجہ سے خواتین کو انتہائی پریشانی کا سامنا ہے انہوں نے کہاکہ پریشر کم ہونے کی وجہ سے لوگ لکڑیاں جلانے پر مجبور ہیں۔
بجلی وگیس لوڈشیڈنگ