نشترہسپتال سمیت پنجاب بھر کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں پوسٹ گریجوایٹ ٹرینی کی 454اسامیوں کی منظوری

نشترہسپتال سمیت پنجاب بھر کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں پوسٹ گریجوایٹ ٹرینی کی ...

ملتان(وقائع نگار)محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

نے نشترہسپتال ملتان سمیت صوبہ بھر کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں پوسٹ گریجوایٹ ٹرینی کی 454اسامیوں کی منظوری دیدی ہے۔بمعہ مشاہرہ پوسٹ گریجوایٹ ٹرینی (پی جی ٹی )ڈاکٹروں کی 454اسامیوں کیلئے 39کروڑ38لاکھ 90ہزار400روپے مختص کیے گئے ہیں۔نشترہسپتال ملتان کیلئے پی جی ٹی کی 7اسامیوں اور مشاہرہ کی ادائیگی کیلئے 60لاکھ73ہزار روپے مختص کیے گئے ہیں۔کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کیلئے پی جی ٹی کی 26اسامیوں اور مشاہرہ کیلئے 2کروڑ 25لاکھ57ہزار600روپے اسی طرح صوبہ کے دیگر ہسپتالوں میں پی جی ٹی اسامیوں اور مشاہرہ کیلئے فنڈز منظور کیے گئے ہیں۔

منظوری

مزید : ملتان صفحہ آخر