مسلم لیگ (ن) کے 3 ارکان کے استعفے پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ کو موصول

مسلم لیگ (ن) کے 3 ارکان کے استعفے پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ کو موصول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے 3 ارکان پنجاب اسمبلی باضابطہ طور پر مستعفی ہوگئے اور ان کے استعفے اسمبلی سیکریٹریٹ کو موصول ہوگئے۔پیر حمیدالدین سیالوی کے کہنے پر پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے 3 ارکان نظام الدین سیالوی، مولانا رحمت اللہ اور محمد خان بلوچ نے ختم نبوت ؐکانفرنس میں مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ذرائع کے مطابق پیر حمید الدین سیالوی کے نمائندے محمد نواز نے تینوں استعفے اسپیکر آفس کو پیش کیے۔نظام الدین سیالوی حلقہ پی پی 37 سرگودھا، مولانا رحمت اللہ پی پی 74 چنیوٹ جبکہ محمد خان بلوچ پی پی 81 جھنگ سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
استعفے موصول