وزیر اعظم اور وزیر خارجہ مسئلہ فلسطین پر او آئی سی اجلاس میں شرکت کیلئے ترکی روانہ

وزیر اعظم اور وزیر خارجہ مسئلہ فلسطین پر او آئی سی اجلاس میں شرکت کیلئے ترکی ...

اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی مسئلہ فلسطین پر اسلامی سربراہی کانفرنس (او آئی سی ) کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کیلئے ترکی روانہ ہوگئے ۔ وزیر خارجہ خواجہ آصف بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔ بیت المقدس کے معاملے پر او آئی سی کا غیر معمولی اجلاس ترک صدر رجب طیب اردوان نے طلب کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی مسئلہ فلسطین پر مشترکہ موقف اپنانے کیساتھ ساتھ امریکہ سے یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کا بھی مطالبہ کریں گے ۔

وزیراعظم/وزیر خارجہ/ترکی

مزید : کراچی صفحہ اول