مدینہ منورہ سے ملتان آنیوالی قومی ایئر لائن میں دوران پرواز بچے کا جنم

مدینہ منورہ سے ملتان آنیوالی قومی ایئر لائن میں دوران پرواز بچے کا جنم

ملتان(نیوز رپورٹر)مدینہ منورہ سے براستہ کراچی سے ملتان آنیوالی پی آئی اے سپیشل پرواز پی کے 8330میں دوران پرواز بچے کی پیدائش ،پی آئی اے عملہ نے نوزائیدہ بے بی کو خوش آمدید کہاہے پی آئی اے ذرائع کے مطابق مدینہ سے ملتان آنیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے 716میں دوران پرواز پائلٹ نے ملتان میں موسم کی خرابی کی اطلاع ملنے پر پرواز کو کراچی میں ہی اتار لیا تاہم بعدازاں مسافروں کو ملتان پہنچانے کیلئے پی آئی اے کی سپیشل پرواز پی کے 8330کے ذریعے مسافروں کو ملتان لایا گیا ہے اور دوران پرواز عمرہ کی سعادت حاصل کرکے واپس آنیوالی خاتون کے ہاں بچی کی پیدائش ہوتی ہے جبکہ ایئر پورٹ پر پی آئی اے کے سٹیشن منیجر ندیم مرتضیٰ کے مطابق بچی کی پیدائش مدینہ ،کراچی کے دوران پرواز ہوئی ہے جس بعض ایئرلائن سے متعلقہ ذمہ داران نے مسترد کردیا ہے ان کے مطابق کہ اگر مدینہ کراچی پرواز کے دوران بچی کی پیدائش ہوتی تو اس حالت میں کراچی انتظامیہ مسافرخاتون کو ملتان جانیوالی پرواز میں سوار ہونیکی اجازت قطعی نہیں دیتی پی آئی اے ذرائع کے مطابق خاتون مسافر 15روز قبل عمرہ کی ادائیگی کیلئے ملتان ایئر پورٹ سے مدینہ منورہ کیلئے روانہ کی گئی تھی ایئر لائن رولز کے مطابق اس صورتحال میں خواتین کے سفر کرنے کی سختی سے ممانعت ہے لیکن مذکورہ خاتون ایسی حالت میں نہ صرف ملتان سے مدینہ منورہ پہنچی بلکہ واپس بھی آگئی ہے جس پر پی آئی اے ہیڈکوارٹر نے سخت ایکشن لیتے ہوئے دونوں سٹیشنوں کے شفٹ انچارجز کی انکوائری کا آغاز کردیا ہے ۔جبکہ ایاٹا رولز کے مطابق ایاٹا کی ممبر شپ رکھنے والی ایئر لائن کی کسی بھی پرواز میں پیدا ہونیوالے بچے کو مذکورہ ایئر لائن زندگی بھر فری سروس فراہم کرنے کی پابند ہے ۔

بچے کا جنم

Back t

مزید : کراچی صفحہ اول