سابق جسٹس شاہ خاو ر کوسپیشل پراسکیوٹر نیب مقرر کر دیا گیا

سابق جسٹس شاہ خاو ر کوسپیشل پراسکیوٹر نیب مقرر کر دیا گیا

اسلام آباد(آن لائن) قومی احتساب بیورو نے سابق جسٹس شاہ خاور جو کہ بحیثیت ڈپٹی اٹارنی جنرل اور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کا تجربہ رکھتے ہیں کہ فوری طورپر سپیشل پراسکیوٹر نیب مقرر کردیا ہے اس ضمن میں یہ امر یاد رکھنا ضروری ہے کہ پراسکیوٹر جنرل اکاؤنٹیبلٹی کی آسامی خالی ہونے کی وجہ سے نیب کو کچھ مقدمات کی پیروی کرنے میں مشکلات درپیش آرہی تھیں نیب نے جو سمری دو ہفتے قبل مذکورہ آسامی پی جی اے کی تعیناتی کیلئے بھیجی تھی اس پر عمل ہونا باقی ہے اس وقت معزز عدالت عظمی اور معزز احتساب عدالتوں میں انتہائی اہم ترین مقدمات کی سماعت جاری ہے اور پی جی اے کے عہدہ کا زیادہ دیر تک خالی رہنے کی وجہ سے اہم ترین مقدمات کی پیروی متاثر ہوسکتی تھی اس لئے نیب نے سابق جسٹس شاہ خاور کو نیب کا سپیشل پراسکیوٹر مقرر کیا ہے اور وہ حدیبیہ پیپرز ملز کیس سمیت تمام اہم ترین مقدمات میں نیب کی نمائندگی کرینگے ۔

شاہ خاو ر

لاہور (آن لائن ) وزیر قانون پنجاب راناثناء اللہ نے اسپیشل پراسیکیوٹرنیب جسٹس رٹائرڈ شاہ خاور کی تعیناتی کو مسترد کردیا منگل کے روز اپنے ایک بیان میں ،رانا ثناء اللہ نے کہا کہ حدیبیہ کیس میں شاہ خاورکی تعیناتی میں قانونی ،اخلاقی تقاضے مدنطرنہیں رکھے گئیچیئرمین نیب شاہ خاور کی تعیناتی پر نظر ثانی کریں۔شاہ خاورپیپلزپارٹی کے دیرینہ کارکن ،گیلانی دورمیں ڈپٹی اٹارنی جنرل تھیشاہ خاورمیڈیاپرآکرن لیگ ،قیادت کیخلاف عناد سے بھرے بیان دیتے ہیں حدیبہ کیس پراسپیشل پراسیکیوٹرکی تعیناتی غیرجانبداری کاتقاضاکرتی ہے

راناثناء للہ

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...