سرکاری ملازمین کو دوران ملازمت تربیت فراہم کرنا وقت کا تقاضا ہے :جمشید الدین
پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکاٹکس کنٹرول میاں جمشید الدین کاکا خیل نے کہا ہے کہ محکمہ کے افسران اور اہلکاروں کو دروان ملازمت تربیت کے مواقع فراہم کرنا وقت کا تقاضاتھا جس پر پہلے کسی نے توجہ نہیں دی ۔ اس سلسلے میں جی آئی زیڈ ، جرمن اور سوئس حکومتوں کے شکر گزار ہیں جن کی معاونت سے یہ جدید تربیتی مرکز کا قیام ممکن ہواجو کہ تمام جدید سہولیات سے آراستہ ہے ۔ ان خیالات کا اطہار انہوں نے منگل کے رروز ڈائریکٹوریٹ جنرل ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن آفس شامی روڈ میں صوبے کی تاریخ میں پہلی دوران ملازمت تربیتی پروگرام کے تحت جی آئی زیڈ، جرمان اور سوئس حکومتوں کی معاونت سے قائم ٹریننگ ریسورس مرکز کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں سیکرٹری ایکسائیز و ٹیکسیشن اینڈ نار کاٹکس کنٹرول خیبر پختونخوا محمد جاوید مروت، ایڈیشنل سیکرٹری عطا الرحمان خلیل، ڈائریکٹر جنرل ایکسائیزایند ٹیکسیشن انور خان، نمائندہ جرمن ایمبیسی مسٹر صبا سٹین امسٹ جی آئی زیڈ کے نمائندے کیپفنسئراور دیگر نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری ایکسائیز و ٹیکسیشن جاوید مروت نے تربیتی مرکز کے اغراض و مقاصد اور اس کی ضرورت اور اہمیت پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ تربیتی پروگرام کے ذریعے محکمہ کے افسران اوراہلکاروں کے استعداد کار میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ تربیتی پروگرام تین فیزوں میں مشتمل ہے جو کہ دوسال میں مکمل کیاجائیگا۔ مسٹرسٹین امسٹ نمائندہ جرمن ایمبیسی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اورجرمن حکومت کے باہمی اشتراک سے تربیتی پروگرام کے دور رس نتائج سامنے آئینگے۔ انہوں نے کہا کہ نئے تربیتی پروگرام سے خدمات کی فراہمی اورریونیو میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن خیبرپختونخوا انور خان نے اس موقع پر محکمہ کی کارکردگی پر تفصیل سے روشنی ڈالی ۔انہوں نے صوبے میں ٹیکس وصولی اورمنشیات کی روک تھام کے لئے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اورانسداد منشیات کی کامیابیوں اورمستقبل کی حکمت عملی سے حاضرین کو آگاہ کیا۔ قبل ازیں صوبائی وزیر نے فیتہ کاٹ کر ٹریننگ ریسورس سنٹر کا باقاعدہ افتتاح کیا۔