شموزئی سوات میں 15کروڑ روپے کی لاگت سے 7سکولوں کو اپ گریڈ کر دیا ہے :ڈاکٹر امجد علی

شموزئی سوات میں 15کروڑ روپے کی لاگت سے 7سکولوں کو اپ گریڈ کر دیا ہے :ڈاکٹر امجد ...

پشاور( سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے شموزئی کے گاؤں چونگی سوات میں شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے 15کروڑ روپے کی خطیر لاگت سے 7سکولوں کو اپ گریڈ کیا ہے اور ایک نئے کالج اور سپورٹس گراؤنڈ کی منظوری دی ہے۔ ڈاکٹر امجد علی نے مزید کہا کہ شموزئی کے علاقے میں 90فیصد گلی کوچوں و دیگر مرمتی کام اختتام پذیر ہوئے ہیں۔اس موقع پر پی ایم ایل کے عدالت خان ،پروانت خان اورسلطنت خان نے اپنے خاندانوں اور دوستوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا اور ڈاکٹر امجد علی نے تمام نئے آنے والے تحریک انصاف کے ممبران کو مبارک باد دی اور ٹوپیاں پہنا دی۔معاون خصوصی نے کہا کہ PK-82میں جتنا کام موجودہ صوبائی حکومت نے کیا ہے تاریخ میں اتنا کسی اور حکومت نے نہیں کیا اور اس لئے لوگ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ ہم غریب کی آواز اٹھانے کے آئے ہیں اور انشاء اللہ آخری دم تک غریب عوام کا ساتھ دینگے۔انہوں نے کہا کہ شموزئی میں اب تک 30نئے ٹرانسفارمرز اور 100سے زائد کھمبے لگائے گئے ہیں اور آگے بھی مزید ترقیاتی کام کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ شموزئی کے 150نوجوانو ں کو بلا کسی رشوت اور سفارش کے نوکریاں ملی ہیں جو کہ اصل تبدیلی کی عکاسی ہے۔ڈاکٹر امجد علی نے کہا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ وہ PK-82کے عوام کی آواز کو متعلقہ فورم تک پہنچائیں گے

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...