54 مزدوروں کو ملازمت سے برخاست کرنا لمحہ فکریہ ہے ،حسین احمد قریشی

54 مزدوروں کو ملازمت سے برخاست کرنا لمحہ فکریہ ہے ،حسین احمد قریشی

صوابی ( بیورورپورٹ )فلپ مورس پاکستان ٹوبیکو مزدور اتحاد سی بی اے یونین کے صدر حسین احمد قریشی اور جنرل سیکرٹری طاہر محمد نے کہا ہے کہ کمپنی انتظامیہ نے ایک بار مزدوروں پر شب خون مارا بیک قلم جُنبش 54 مزدوروں کو ٹرمینیٹ کیئے گئے جو صوبائی حکومت سمیت لیبر ڈیپارٹمنٹ کے منہ پر طمانچہ ہے،ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کمپنی انتظامیہ نے لیبر یونین کی پیٹھ میں چھراا گھونپا ہے تاکہ سی بی اے کا خاتمہ ہوجائے ۔ کمپنی انتظامیہ نے ایل آئی ایف او قانون کی بجائے یونین کے سنیئر ورکرز کو نوکری سے برخاست کئے ہیں جو کہ لیبر قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے،سی او ڈی کے بیشتر مراعات شامل نہیں جس کی وجہ سے بے روزگار ورکرز کو سخت مالی دھچکا دیا گیا ہے ،ایک طرف کمپنی کا بزنس ترقی پر ہے اور ہر ماہ گریڈ میں فریش لوگوں کو بھرتی کیا جارہاہے جبکہ دوسری طرف سی بی اے ورکرز کو غیر قانونی طور پر برطرفی کا سلسلہ جاری ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...