آل طورخم کسٹم کلیئرنس ایجنٹس نے وی پاک سسٹم لاگو کرنے کیخلاف احتجاجا کلیئرنس بند کر دی

آل طورخم کسٹم کلیئرنس ایجنٹس نے وی پاک سسٹم لاگو کرنے کیخلاف احتجاجا ...

خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ)آل طورخم کسٹم کلیئرنس ایجنٹس نے طورخم کسٹم کی طر ف سے وی باک سسٹم لاگو کرنے کے خلاف احتجاجا کلیئر نس بند کر دی کلیئر نس بند ش سے امپورٹ ایکسپورٹ کی مال بردارسینکڑوں گاڑیاں پاک افغان بارڈر طورخم پر کھڑ ی ہو گئیں آل طورخم کسٹم کلیئر نس ایجنٹس نے موقف اختیا ر کیا کہ صرف طورخم میں وی باک سسٹم لاگو کرنا ظلم اور نا انصافی ہے جبکہ امپورٹ میں وی باک سسٹم کی کوئی ضرورت نہیں لیکن طورخم کسٹم حکام نے امپورٹ میں بھی وی باک لاگو کیا ہے انہوں نے کہا کہ طورخم میں وی باک سسٹم لاگو کرنے سے پہلے انٹرنیٹ بینک سمیت تمام سہولیات فراہم کر یں کیونکہ انٹر نیٹ کے بغیر وی باک سسٹم نہیں چل سکتا جبکہ بینک میں ایک منیجر موجود ہو تا ہے جسکی وجہ سے پیسے جمع کرنا اور نکالنے میں کئی گھنٹے لگتے ہیں طورخم کسٹم کلیئر نس ایجنٹس نے کہا کہ ٹرانزٹ کے ایکزامینیشن آفیسر اضافی چارجز کے بغیر کلئیر نس نہیں کرتے اور ٹرانز ٹ سپر ٹنڈنٹ معمولی باتوں اور مسلئے کو حل کرنے کی صورت میں پشاور ڈئر یکٹریٹ سے پو چھ لیتے ہیں جس پر کئی دن لگتے ہیں انہوں نے کہا کہ جی ڈی پراسز میں ایف سی والے غیر ضروری مداخلت کر تے ہیں جو ظلم اور زیا دتی ہیں جبکہ طورخم کسٹم کلریکل سٹاف بھی کلیئر نس ایجنٹس کو بے جا تنگ کر تے ہیں انہوں نے کہا کہ وی باک سسٹم لوازامات پو را نہ ہونے سے کاروبار پر بہت اثر پڑا ہیں اور امپورٹ میں چالیس فیصد کمی آئی ہیں لوزامات پورے نہ ہونے اور سسٹم نہ ہونے سے گاڑیاں کئی دنوں تک کھڑی ہو تی ہیں آخری اطلاع آنے تک کسٹم حکام ،کلیئر نس ایجنٹس اور پولیٹکل انتظامیہ کے درمیان مذکرات جا ری تھیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر