ٹانک: پولیس کا2017 کے دوران سماج دشمن کیخلاف کریک ڈاؤن

ٹانک: پولیس کا2017 کے دوران سماج دشمن کیخلاف کریک ڈاؤن

ٹانک(نمائندہ خصوصی)ٹانک پولیس کا سال 2017 کے دوران سماج دشمن کے خلاف کریک ڈاؤن بھاری مقدار میں اسلحہ اور کارتوس برآمد مختلف مقدمات میں مطلوب 536ملزمان اشتہاری گرفتار کر لیا گیا69 کلاشنکوفیں برآمد کر لیں گئیں ڈسٹرکٹ پولیس آفسیر ٹانک شاہ نذر نے سال2017 کے دوران ٹانک پولیس کی جانب سے سماج دشمن عناصرزکے خلاف کی جانیوالی کاروائیوں کے حوالے سے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پولیس نے مختلف کاروائیوں کے دوران 536 ملزمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا ہے گرفتار ہونے والے ملزمان اشتہاری پولیس کو قتل اقدام قتل اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب تھے انہوں نے بتایا کہ اسلحہ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پولیس 69کلاشنکو فیں،284 رائفلز،125 بندوقیں،292پستول،10ہینڈگرنیڈ،2راکٹ شیل اور 10981کارتوس برآمد کر لئے اسی طرح پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 140کلو گرام چرس،868گرام افیون،6کلوگرام ہئیروئن 2بوتل شراب برآمد کرکے ملوث ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں ڈی پی او کا کہناتھا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر ٹریفک پولیس نے بھاری ،چھوٹی گاڑیوں سمیت کل 31800 گاڑیوں کو چالان کیا اور قانون کی خلاف ورزی پر موقع پر جرمانے عائد کرکے بھاری رقم حکومتی خزانے میں جمع کر ا دی ۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے سماج دشمن عناصرز کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا اور ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر