بجلی لوڈشیڈنگ سی این جی پمپ کے غربت سیل مین کیلئے وبال جان بن گیا

بجلی لوڈشیڈنگ سی این جی پمپ کے غربت سیل مین کیلئے وبال جان بن گیا

شیرگڑھ(نا مہ نگار)بجلی لو ڈ شیدڈنگ سی این جی پمپ کے غریب سیل مین کیلئے وبال جان بن گیا نیو گرین سی این جی کے سیل مین سردارحسین نے بجلی بندہو تے ہی جنریٹر چالو کر رہا تھا کہ ان کی چادر جنریٹر کے پنکھے میں پھنس گئی جنریٹر کے پنکھے نے سیل مین کی جان لے لی بعد میں نعش کو متوفی کے آبا ئی گا ؤں ساڑوشاہ تخت بھائی منتقل کر دیا تفصیلات کے مطا بق پیر اور منگل کی درمیانی رات کے آخری پہر میں تقریباََ 5 بجے کے وقت شیرگڑھ کے جنوب میں بر لب شاہراہ ملا کنڈ واقع نیو گرین سی این جی کے سیل مین سردار حسین ولد سعید سکنہ ساڑوشاہ بجلی بند ہو نے کی صورت میں سی این جی چلا نے کیلئے جنریٹر چالو کر رہا تھا کہ بے خیالی میں ان کی چادر جنریٹر کے پنکھے میں پھنس گئی اور پنکھے نے ان کا پورا جسم اپنی طرف کھینچ لیا جس سے وہ بری طر ح زخمی ہونے کے با عث موقع ہی پر د م توڑ گئے بعد میں غریب سیل مین کی لاش ان کے آبا ئی گا ؤں ساڑوشاہ منتقل کر کے وہاں پر سپرد خاک کر دیا گیا

مزید : پشاورصفحہ آخر