متحدہ مجلس عمل مردہ گھوڑا ہے ،نامزد امیدوار سینیٹر زاہد خان

متحدہ مجلس عمل مردہ گھوڑا ہے ،نامزد امیدوار سینیٹر زاہد خان

تیمرگرہ ( بیو رورپورٹ )عوامی نیشنل پار ٹی کے مرکزی تر جمان اور حلقہ این اے 34دیر لویر سے نامزد امیدوار سینیٹرزاہد خان نے کہا کہ مجلس عمل مردہ گھوڑا ہے ، ،پختون قوم کو مزید اسلام او رنام نہاد تبد یلی کے نام پر دھوکہ میں نہیں ر کھا جا سکتا،سعودی عرب میں مقیم لاکھوں پختونوں کے سا تھ انسایت سوز سلوک پرحکومت فوری اقدات اُ ٹھا ئے ، پیپلز پار ٹی نئی حلقہ بند یو ں کے مسئلہ پر دوغلی پالیسی بند کر دے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کنڈر تیمرگرہ میں شمولیتی تقریب سے خطا ب میں کیا ،اس موقع پر درجنوں مشران و عماید ین علاقہ نے نے مختلف سیاسی پار ٹیوں سے مستعفی ہو کر اے این پی میں شمولیت کا اعلان کیا ،زاہد خان نے نئے شامل ہو نے والوں کو پار ٹی ٹو پیاں پہنا کر خوش آمد ید کیا ،تقریب سے اے این پی حلقہ پی کے 94دیر لویرکے امید وار انجنےئر مختیار خان ،ملک شاہ و لی خان ،ملک جمشید خان نے بھی خطاب کیا ۔اے این پی کے مرکزی تر جمان و سابق سینیٹرزاہد خان نے کہا کہ ضلع دیر لویر کے مختلف علاقوں کو سا ڑھے چھ ار ب کی لا گت سے قد ر تی گیس فراہمی کا کام تیزی سے جاری ہے ،صو با ئی خو د مختاری ،پختون خواہ کا نام ،این ایف سی ایوار ڈ این این پی دور کے کارنامے ہیں ،انہوں نے کہا کہ نئے مر دم شمار ی کے بعد خیبر پختون میں قومی اسمبلی کی چار سیٹوں میں اضا فہ ہو گیا ہے تاہم پیپلز پار ٹی کی جانب سے نئے حلقہ بندیوں حوالے سے روکاوٹیں ناقابل قبول ہے ،اگر پیپلز پار ٹی نے اپنا رویہ نہ بد لا تو مرکز میں اپوز یشن لیڈ ر کی حمایت ختم کرنے کا اعلان کر سکتے ہے ،اس موقع پر نے علاقہ کے بجلی ٹرانسفامرز ،پول اور ٹرانسمیشن لا ئن بچھانے کے اعلانا ت بھی کئے

مزید : پشاورصفحہ آخر