شبقدر بار ایسوسی ایشن کا امریکی صدر کے بیان کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

شبقدر بار ایسوسی ایشن کا امریکی صدر کے بیان کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

شبقدر (نمائندہ خصوصی )شبقدر بار ایسوسی ایشن نے صوبائی بار کونسل کے ہدایت پر شبقدر میں امریکی صدر کے اشتعال انگیز بیان پر احتجاج کرتے ہوئے حاجی زئی میں پشاور روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ احتجاجی مظاہرے سے بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں شیر قادر نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارلخلافہ بنانے سے متعلق بیان سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں ۔اور امت مسلمہ میں اشتعال بڑھ گیا ہیں انہوں نے کہا کہ امریکہ اسرائیل کو مسلمانوں کے خلاف استعمال کر رہی ہیں اور فلسطینی علاقوں کو اسرائیل کا حصہ بنانے کیلئے اشتعال انگیز بیانات دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج امت مسلمہ کو متحد ہونے کی ضرورت ہے ۔ اور اگر اس اہم مسئلہ پر مسلمان متحد نہ ہو سکیں تو اسلامی ممالک میں امریکی تسلط قائم ہو سکتا ہیں ۔ میاں شیر قادر نے کہا کہ امریکی صدر مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنے سے گریز کرے ۔ اور پاکستان حکومت امریکی حکومت سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر شدید احتجاج کرتے ہوئے تمام سفارتی اور لاجسٹک تعاون ختم کرے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر