نوشہرہ ،بھاری تاؤان کی غرض سے مغوی بازیاب ،2 اغواء کار گرفتار

نوشہرہ ،بھاری تاؤان کی غرض سے مغوی بازیاب ،2 اغواء کار گرفتار

نوشہرہ(بیورورپورٹ) نوشہرہ کینٹ پولیس نے تاوان کی عرض سے اغواء کئے گئے مغوی کو بازیاب کرکے دواغواء کاروں کو گرفتار کردیا جبکہ دو اغواء کار فرار ہونے میں کامیاب فرار ہونے والے اغواء کاروں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں واقعات کے مطابق امتیاز خان سکنہ پیربابا نے گزشتہ روز نوشہرہ کینٹ پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میرے چچا محمد شیرولد سید کریم ساکن بونیر کو حکیم آباد نوشہرہ بس سٹاپ سے کسی نے اغواء کردیا ہے پولیس نے رپورٹ درج کردی ڈی پی او نوشہرہ قاسم علی کی خصوصی ہدایت پر مغوی کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایس ایچ او نوشہرہ کینٹ اسماعیل شاہ کی زیرقیادت ایک چھاپہ مار ٹیم تشکیل دے دی گئی اسی چھاپہ مار ٹیم کے سربراہ ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ کینٹ اسماعیل شاہ کو منگل کے روز خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ چند افراد نے کسی کو مغوی بناکر قمر خیل خوڑ میں موجود ہیں جس پر ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ کینٹ اسماعیل شاہ نے اپنی زیرقیادت چھاپہ مار ٹیم کے ہمراہ قمر خیل خوڑ پر چھاپہ مارا جہاں پر سلیم محمداجمل، قیوم اور ارشد نے مغوی محمدشیر کو باندھ رکھا تھا پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی قیوم اور ارشد نے گرفتاری کے ڈر سے فرار اختیار کرلی جبکہ سلیم اور محمد اجمل نوشہرہ کینٹ پولیس کے ہتھے چڑھ گئے جبکہ مغوی محمدشیر کو بازیاب کرایا گیا واضح رہے کہ ان اغواء کاروں نے مغوی کی بازیابی کیلئے 20 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیاتھا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...