شا نگلہ کے پہاڑوں پر برف باری،وادی میں ٹھنڈ کا راج شروع

شا نگلہ کے پہاڑوں پر برف باری،وادی میں ٹھنڈ کا راج شروع

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شا نگلہ کے پہاڑوں پر برف باری،وادی میں ٹھنڈ کا راج شروع،یخ بستہ ہوائیں چلنے سے سردی میں اضافہ،بالائی علاقوں میں برف جمنے سے نظام زندگی متاثر،بالائی علاقوں کے بعض لنکس سڑکیں بند،سوختی لکڑی کی قلت عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا-بدھ کی شام تک بارشوں اور برف باری کا یہ سلسلہ جاری رہے گا محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی-تفصیلات کے مطابق طویل خشک سالی کے بعد شانگلہ ضلع بھر میں بارش جبکہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری دوسرے روز منگل کو بھی جاری رہی ،الپوری ،لیلونئی،پیرخانہ،بلکانئی،اولندر،اجمیر، یخ تنگی،شانگلہ ٹاپ سمیت دیگر بالائی علاقوں کے پہاڑی سلسلوں پر برف باری ہوئی جبکہ بشام ،چکیسر،پورن،مارتونگ کے علاقوں میں بارش کاسلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے،سردی کے شدت سے سکولوں میں حاضری معمول سے کم رہی جبکہ سرکاری دفاتر میں بھی حاضری معمول سے کم تھی۔دو روز مسلسل بارش اور برف باری سے ٹھنڈ کاراج شروع ہوگیا ہے سو ختی لکڑی کی قلت سے اہلیان علاقہ کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،برف باری کے بعد وادی میں درختوں نے سفید چادر اڑلئے ہیں اورسولہ سنگھاربنایا ہوا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر