بٹ خیلہ ،ٹی ایم اے کنٹریکٹروں سے سات فیصد ٹیکس وصولی کا انکشاف

بٹ خیلہ ،ٹی ایم اے کنٹریکٹروں سے سات فیصد ٹیکس وصولی کا انکشاف

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ) مالاکنڈٹیکس فری زون ہونے کے باوجود ٹی ایم اے بٹ خیلہ کنٹریکٹروں سے سات فیصدٹیکس وصول کرنے ک انکشاف کنٹریکٹروں نے وکیل کے ذریعے نوٹس بجھوادئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق ٹی ایم اے بٹ خیلہ میں اندھیرنگری اورچوپٹ راج کابازارگرم ہے مالاکنڈٹیکس فری زون علاقہ ہے کنٹریکٹروں نے ایف بی آر سے سرٹیفکیٹ بھی وصول کی گئی ہے مگر اس کے باوجود ٹی ایم اے بٹ خیلہ کنٹریکٹروں سے ترقیاتی کاموں کے مد میں سات فیصدکٹوتی کی جاتی ہے جس کے خلاف کنٹریکڑوں نے وقارآحمدایڈوکیٹ کے ذریعے صوبائی سیکرٹری فنانس سمیت ٹی ایم اوبٹ خیلہ کوقانونی نوٹس بھجوادیاگیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر