تیمر گرہ میں لوئر دیر پولیس کی 2017ء کے دوران کارروائیاں، 215اشتہاری گرفتار

تیمر گرہ میں لوئر دیر پولیس کی 2017ء کے دوران کارروائیاں، 215اشتہاری گرفتار

تیمرگرہ ( بیو ر وررپور ٹ )لویر دیر پولیس نے سال 2017کے دوران سماج د شمن عناصر کے خلا ف بھرپورمہم کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ ،منشیات اور 215اشتہاری ملز مان گر فتار کر لئے ،اس حوالے سے ڈسٹر کٹ پو لیس آفیسر نوشیر خان نے مقامی صحا فیوں کو تفصیلا ت بتا تے ہو ئے کہا کہ آئی جی خیبر پختون خواہ کی خصوصی ہدا یات پر ضلع دیر لو یر کو پر امن علاقہ بنانے اور سما ج عناصر کا قلع قمع کر نے کے لئے خصوصی مہم جاری ہے جس کے تحت گزشتہ بر س کے دوران 39کلا شنکوف ،55رایفلز ،100 بندوق، 206 پستول، 51,437 کار توس ،17ڈا ینا مایٹ ،100ڈیٹو نٹر،310میگزین ،6.750کلو گرام بارو دکے علاوہ 274کلو چرس ,11بو تل شراب اور 215اشتہاری ملز مان گر فتار جبکہ 144سلیپران برآمد کر لئے ،ڈی پی او کہنا تھا کہ خصوصی مہم اگلے برس بھی جاری رہیگا ،دیر لویر میں امن کا گہوار ہ بنا کر د م لینگے

مزید : پشاورصفحہ آخر