بونیر ،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کڑپہ میں انچارج شپ پر تنازع

بونیر ،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کڑپہ میں انچارج شپ پر تنازع

بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر )گور نمنٹ گرلز ہائی سکول کڑپہ میں سکول کی انچارج پر دو استانیوں کے درمیان جھگڑا ۔آل کو آرڈینیشن کونسل کے چئیر مین وزیر ذادہ نے فی میل ای ڈی او کی نااہلی قرار دیتے ہوئے اسکی فوری تبادلے کا مطالبہ کردیاہے ۔سیاسی دباؤں کی وجہ سے ای ڈٰ او فی میل فیصلے کرنے کی جرات نہیں کرسکتی ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز گور نمنٹ گرلز ہائی سکول کڑپہ میں دو استانیوں کے درمیان سکول کی انچارج کی پوسٹ پر جھگڑا ہوا تھا ۔ڈسٹرکٹ سیکرٹریٹ ڈگر میں آل کو آردینیشن کونسل کے صدر وزیر ذادہ نے میڈیا کو بتایا کہ بونیر میں تعینات ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر فی میل کی خراب کارکردگی اور سیاسی دباؤں کے نتیجہ میں اس طرح کے مزید واقعات رونماہو سکتے ہے ۔جو بونیر کے خواتین سکولوں میں پڑھنے والی بچیوں کے لئے نیک شگون نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ ڈی ای او فی میل سیاسی بنیادوں پر فی میل سکولوں میں مداخلت کررہی ہے اور ایک مخصوص سیاسی جماعت کو خوش کررہی ہے ۔انہوں نے محکمہ تعلیم کے اعلی حکام سے مطالبہ کیاہے کہ فوری طور پر ڈی ای او فی میل کو بونیر سے تبدیل کیا جائے ۔اور اسکی جگہ فرض شناس خاتون کو تعینات کی جائے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...