جندول ،طویل خشک سالی کے بعد باران رحمت ،سردی میں اضافہ

جندول ،طویل خشک سالی کے بعد باران رحمت ،سردی میں اضافہ

جندول (نمائندہ پاکستان) طویل خشک سالی کے بعد علاقہ جندول سمیت میدان ،برول ،پر بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا،جبکہ پاک افغان باڈر علاقہ شاہی بنشاہی بیزومنزی شلخو کس پر چوبیس گھنٹے سے برفباری جار ہے ،لوگو ں کو آنے جانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، تفصیلات کے مطابق مزکورہ علاقے شاہی کوٹ، شلتالو، شاہی، بنشاہی،برول،بیزومنزی،شلخوکس،پربرفباری کا سلسلہ جاری ہے اوراب تک اس علاقوں میں دو فٹ جبکہ پہاڑو پر تین سے چار فٹ برف پڑا ہے ،علاقائی مشران ملک احمدشاہ سفیرملک ، ملک حضرت اور قاری نیک عمل نے میڈیا کوبتایا کہ مزکورہ علاقے قدرتی حسن پر ملامال ہے یہ مری اور ،ناران ،کا غان سے کئی گنا خوبصورت ہے مگریہاں سیاحوں پر پابندی ہے اور زندگی کی بنیادی سہولیت ناہونے کے وجہ سے لوگو ں نے اس علاقوں سے نقل مکانی کر کے دور دراز علاقوں میں رہایش اختیار کرلی ہے ،اور یہ علاقہ خالی پڑا ہے ،مشران نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مزکورہ علاقہ کو بنیادی سہولیات پراہم کریں اور سیاحوں کو انے جانے کے اجازت دیجائے تکہ علاقہ میں لوگوں کو روزگار اور آباد ی اضافہ ہوجائے

مزید : پشاورصفحہ آخر