بورڈ کے فیصلے کے مطابق پشاور پی کے11سے ثاقب اللہ چمکنی کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا

بورڈ کے فیصلے کے مطابق پشاور پی کے11سے ثاقب اللہ چمکنی کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا

پبی ( نما ئندہ پاکستان)عوامی نیشنل پارٹی کے چیئر مین پارلیمانی بورڈ اور پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے صوبائی اسمبلی کے مزید 6حلقوں کیلئے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا ، پارلیمانی بورڈ کا اجلاس چیئرمین امیر حیدر خان ہوتی کی زیر صدارت باچا خان مرکز میں منعقد ہوا ، جس میں سیکرٹری سردار حسین بابک اور پارلیمانی بورڈ کے ممبران نے بھی شرکت کی، بورڈ کے فیصلے کے مطابق پشاور پی کے11سے ثاقب اللہ چمکنی کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا، جبکہ پشاور ہی کے دوسرے حلقہ پی کے5سے ابرار خلیل کو امیدوار نامزد کر دیا گیا،نوشہرہ کے حلقہ پی کے 16سے پرویز احمد خان پارٹی کے امیدوار نامزد کر دیئے گئے ،جبکہ پی کے14نوشہرہ کا ٹکٹ انجینئر حامد علی خان کو جاری کر دیا گیا ، شانگلہ کے حلقہ پی کے88کا ٹکٹ فیصل زیب خان کو جاری کر دیا گیا ہے جبکہ پی کے 95دیر لوئر سے اے این پی کے رہنما اور سابق ایم پی اے حاجی بہادر خان کو امیدوار نامزد کر دیا گیا ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...