ہنگو میں بدقماش عناصر کیخلاف کارروائی جاری ،12 گرفتار

ہنگو میں بدقماش عناصر کیخلاف کارروائی جاری ،12 گرفتار

ہنگو (بیورورپورٹ)ہنگوپولیس کاتھانہ سٹی دوابہ،ٹل اوربلیامینہ کے حدودمیں جرائم پیشہ افراد اور سما ج دُشمن عنا صرکے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔قتل،اقدام قتل اورگھرکاتقدس پامال کرنے کے جرم میں مطلوب 2مجرم اشتہااریوں سمیت10 جرائم پیشہ افرادگرفتار.اسلحہ ومنشیات براآمدکر کے مقدمات درج کر لئے تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس افیسرہنگواحسان اللہ خان کی حصوصی ہدایت پرتھانہ سٹی،دوابہ،ٹل اوربلیامینہ پولیس نے ڈی ایس پی ہنگوسرکل عمرحیات خان اورڈی ایس پی ٹل شوکت علیشاہ کی قیادت میں ہنگو کے مختلف تھانوں کے حدودمیں جرائم پیشہ افرادکے خلاف کا میاب کاروائیاں کر تے ہو ئے قتل،اقدام اورگھرکاتقدس پامال کرنے کے جرم میں مطلوب 2مجرم اشتہاریوں، محمدیاسین ولدمثل خان سکنہ درویزی پلوسہ اورمیربہادرولداُمت خان سکنہ درسمند سمیت10جرائم پیشہ افرادکوگرفتارکرکے ان کے قبضہ ایک کلاشنکوف،1بندوق،4پستول،2چارجرز،65مختلف بورکے کارتوس اور198گرام چرس برآمدکر کے ڈسٹرکٹ پولیس افیسرہنگواحسان اللہ خان نے بتایا کہ ہنگوپولیس کا جرائم پیشہ عناصر اور سماج دُشمن عناصر کے خلاف کاراوئیوں اپریشنزکاسلسلہ روزانہ کی بنیادپرجاری رھے گا

مزید : پشاورصفحہ آخر