مولانا گل احمد وفات پاگئے
بٹ خیلہ(بیورورپورٹ) جامع مسجدبازاربٹ خیلہ کے خطیب ممتازعالم دین مولاناگل آحمدبقضائے الٰہی انتقال کرگئے مرحوم کوخٹکے کے مقامی قبرستان میں سینکڑوں اشکبارانکھوں کے سامنے سپردخاک کردیا مرحوم جماعت اسلامی کے صوبائی تعلقات عامہ کے امیرسابق ایم این اے سیدبختیارمعانی ڈپٹی کمشنر (بونیر)ظریف المعانی ڈاکٹرصغیرالمعانی ،ناظم گوہررحمان اورغلام باچاکے چچاجبکہ جماعت اسلامی کے مقامی راہنماخورشیدربانی غفران واحدکے والدتھے ۔نمازجنازے میں وزیراعلیٰ کے مشیرشکیل خان ایڈوکیٹ صوبائی خطیب مولانااسماعیل سمیت ہرطبقہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی ۔