فانوس گجر کی گاڑی چوری ہونا حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے ،فضل رحیم

فانوس گجر کی گاڑی چوری ہونا حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے ،فضل رحیم

صوابی ( بیورورپورٹ )وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے آبائی علاقے نوشہرہ میں عوامی ورکرز پارٹی کے مرکزی چیئرمین فانوس گجر کی گاڑی دن دیہاڑے چوری ہونا صوبائی حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے ،ان خیالات کا اظہار عوامی ورکرز پارٹی کے صوبائی ترجمان فضل رحیم نے ایک تحریری بیان میں کیا ،انہوں نے کہا کہ مرکزی چیئرمین فانوس گجر نوشہرہ کے ایک نجی ہوٹل میں پریس کانفرنس کررہے تھے اور گاڑی باہر پارک میں کھڑی تھی کہ نامعلوم چوروں نے گاڑی چوری کی ،فضل رحیم نے کہا کہ وزیراعلیٰ پرویزخٹک کے علاقے گاڑی چوری ہونا صوبائی حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے ،صوبے میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ،انہوں نے کہا کہ تھانہ نوشہرہ کلاں میں نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر کاٹی ہے لیکن پولیس ابھی تک ملزمان کا سراغ لگانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں ،انہوں نے کہا کہ جب صوبے اور ملک میں قانون کی بالادستی اور عدل و انصاف نہیں ہوتا تو ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک ایک ناکام ترین وزیراعلیٰ ہے ، چار سالوں میں خیبرپختونخوا میں ہمیں کوئی تبدیلی نظر نہیں آئی ،تحریک انصاف کی تبدیلی صرف میڈیا اور سوشل میڈیا تک محدود ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...