بجلی چوری کرنیوالوں کیخلاف کاروائی کرینگے،راجہ نثاراحمد
مظفرآباد(بیورورپورٹ) وزیر برقیات راجہ نثار احمد خان نے کہا کہ عوام لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے بجلی کا غیر ضروری استعمال ہر گز نہ کریں، بجلی چوری کی روک تھام کیلئے محکمہ برقیات کے فیلڈ ملازمین غفلت و کوتاہی نہ برتیں، محکمہ برقیات کے آفیسران اور ماتحت عملہ پر کڑی نگاہ رکھیں عوام بجلی چوری کرنے سے اجتناب کریں، چوری کرنے والے صارفین کے خلاف کارروائی کریں گے، وزیر برقیات کی گزشتہ روزڈھیریاں بمبیاں میں معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ قمر علی خان کے گھر آمد پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں کرپشن زدہ نظام کی درستی اور پھلائے گئے گندگی کی صفائی کیلئے ہمیں ایک سال لگ گیا، گزشتہ 1برس میں2ارب روپے کے اخراجات کم کئے گئے، انہوں نے کہا کہ دارالحکومت میں سٹی فیڈر کو رنجاٹہ فیڈر ن کے ساتھ منسلک کیا گیا تھا سٹی فیڈر کو اصل حالت میں بحال کریں گے، انہوں نے کہا مسلم لیگ ن کی حکومت کو ساڑھے 6ارب روپے کے خسارے کا سامنا ہے، انہوں نے کہا کہ راجہ قمر علی خان ہمارا سرمایہ ہے، انکی شفقت ہے کہ انہوں نے ڈھیریاں بمبیاں بلایا، جبکہ راجہ قمر علی خان وزیر برقیات راجہ نثار احمد خان کی آمد کا شکریہ ادا کیا۔