مظفرآباد ڈویژن میں بیوہ،نادار خواتین میں مرغیوں کی تقسیم کامرحلہ مکمل

مظفرآباد ڈویژن میں بیوہ،نادار خواتین میں مرغیوں کی تقسیم کامرحلہ مکمل

مظفرآباد(بیورورپورٹ)محکمہ لائیو سٹاک امور حیوانات آزادکشمیر کی کامیاب حکمت عملی مظفرآباد ڈویژن میں بیوہ اور نادار خواتین میں مرغیوں کی شفاف تقسیم کا اہم مرحلہ مکمل کر لیا ۔بیوہ اور نادار خواتین کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے مرغیوں کی تقسیم کا مرحلہ اختتام کے قریب پہنچ گیا ۔مرغیاں حاصل کرنے والی خواتین نے سینئر وزیر لائیو سٹاک چوہدری طارق فاروق ،سیکرٹری ڈاکٹر شہلا وقار ،ڈائریکٹر امور حیوانات لائیو سٹاک ڈاکٹر مطلوب حسین راجہ کو خواتین نے ڈھیروں دعائیں دیں ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ لائیو سٹاک امور حیوانات کی طرف سے وزیر لائیو سٹاک امور حیوانات چوہدری طارق فاروق،سیکرٹری ڈاکٹر شہلا وقار ،ڈی جی ڈاکٹر مطلوب حسین راجہ کی خصوصی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے متعلقہ ذمہ داران و اہلکاران نے کامیاب حکمت عملی کے تحت ہزاروں بیوہ و نادار خواتین کو پورے مظفرآباد ڈویژن میں حکومتی سکیم کے تحت مرغیاں ،پنجرے اور دیگر سازو سامان شفاف طریقے سے تقسیم کا عمل اختتامی مراحل میں پہنچا دیا ۔مرغیاں ،پنجرے پورے مظفرآباد ڈویژن میں یونین کونسل وائز،بیوگان ،نادار خواتین کے حوالے کیں ۔پنجرے ،دیگر سازوسامان حاصل کرنے کے بعد خواتین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔محکمہ لائیو سٹاک کے آفیسران و اہلکاران کی نگرانی میں شفاف طریقے سے فہرستیں مرتب کیں اور بمطابق فہرست مرغیاں پنجرے تقسیم کرنے کا مرحلہ وار تکمیل کے آخری مراحل میں پہنچا دیا ۔ساوتھ میں مرغیاں انڈے دے رہی ہیں جبکہ نارتھ میں چند ہفتوں کے بعد مرغیاں انڈے دینا شروع کر دیں گے ۔بیوگان نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ اس قسم کے پراجیکٹ زیادہ سے زیادہ بنائے جائیں تاکہ خواتین خود کفیل ہو سکیں بڑھتی ہوئی مہنگائی میں بیروزگاری پر قابو پانے کیلئے اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...