مظفرآباد،نان کسٹم گاڑیوں کے مالکان کا 19دسمبر کو پہیہ جام کرنیکا

مظفرآباد،نان کسٹم گاڑیوں کے مالکان کا 19دسمبر کو پہیہ جام کرنیکا

مظفرآباد(بیورورپورٹ)نان کسٹم گاڑیوں کے مالکان نے 19دسمبر کو پہیہ جام کرنے کا اعلان کر دیا ۔کوہالہ نیلم ،جہلم ویلی ،برارکوٹ اور دیگر مقامات پر کفن پوش احتجاجی دھرنے دئیے جائیں گے ۔حکومت اور انتظامیہ نے ہزاروں غریب افراد کے چولہے بجھا دئیے ہیں ۔لوگوں کو سہولیات دینے والے منی ٹرک بند کر کے سینکڑوں لگژری گاڑیوں کو کھلی چھوٹ دے کر حکومت اور انتظامیہ دوعملی کا ثبوت دے رہی ہے جس کے خلاف اب احتجاج کے سوا کوئی چارہ کار نہیں رہ گیا ۔ان خیالات کا اظہار ٹرک ایسوسی ایشن کے صدر راجہ سکندر مجید خان سیکرٹری جنرل سید تصور علی موسوی ،وحید مغل ،حاجی عبدالقیوم ،سید نذیر حسین شاہ اور دیگر نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ نان کسٹم کے حوالہ سے انتظامیہ نے چھ دسمبر تک معاملہ حل کرنے کا وعدہ کیا مگر آج تک اس پر عملدرآمد نہیں کیا گیا ۔انتظامیہ کی بے حسی کے باعث مالکان اور روزگار سے وابستہ افراد کے گھروں میں فاقوں تک نوبت پہنچ گئی ہے ۔ہمارے منی ٹرک تو عوام کو فائدہ پہنچا رہے تھے جبکہ شہر کے اندر باہر سینکڑوں نان کسٹم لگژری گاڑیاں چل رہی ہیں ۔فرق یہ ہے کہ وہ بااثر افراد کی ہیں اور ہم اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ اب پہیہ جام کرنے کے سوا کوئی چارہ کار نہیں اب پہیہ جام ہوگا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر