ٹرانسفارمر خراب،اپرمیراچہلہ بانڈی کے عوام 8دن سے بجلی سے محروم

ٹرانسفارمر خراب،اپرمیراچہلہ بانڈی کے عوام 8دن سے بجلی سے محروم

مظفرآباد(بیورورپورٹ)اپرمیراچہلہ بانڈی کے عوام 8دنوں سے بجلی کے بغیر ،ٹرانسفارمر جل جانے کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر،ایک ہفتے سے ٹرانسفارمر ٹھیک نہ ہو سکا،محکمہ برقیات کے اہلکاران بجلی بلات دینے کے باوجود ٹرانسفارمر ٹھیک کرنے کے پیسے مانگنے لگے،نہ دینے پر بغیر بجلی کے رہو کی دھمکیاں،اپر میرا چہلہ بانڈی کے عوام نے وزیراعظم آزادکشمیر اوربیرسٹرافتخار گیلانی ،وزیر برقیات سے نوٹس کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق اپرمیراچہلہ بانڈی کے 60سے زائد گھرانے گزشتہ ایک ہفتے سے ٹرانسفارمرجل جانے کے باعث شدید سردی اور بارش میں بغیر بجلی کے معامولات زندگی گزار رہے ہیں ،بجلی بل ادا کرنے کے باوجود محکمہ برقیات کے اہلکاران ٹرانسفارمر ٹھیک کرنے کے بجائے الٹے اہل محلہ سے ٹرانسفارمر ٹھیک کرنے کے پیسے مانگے لگے اگر پیسے نہیں دیتے تو اندھیرے میں رہو کی دھمکیاں دی جانے لگیں اس موقع پر اہل محلہ کے زعماء نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے سے ٹرانسفارمر جل گیا ہے ہمارے محلے میں سوفیصد بجلی بل ادا کی جاتی ہے ،بلدیہ حدود میں رہنے کے باوجود شہری سہولیات سے محروم ہیں ٹرانسفار چار گھنٹے میں ٹھیک ہو کر لگ سکتا ہے مگر محکمہ برقیات کے اہلکاران حکومت کو بدنام کرنے کیلئے رشوت طلب کر رہے ہیں وزیرزاعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان اور ایم ایل اے حلقہ بیرسٹر افتخارگیلانی اور وزیر برقیات راجہ نثار فی الفور نوٹس لیں بصورت دیگر شاہراہ نیلم بند کر کے احتجاج کرنے پر مجبورہونگے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...