آزاد کشمیر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے دسمبر میں ہونیوالے اجلاس کے شیڈول میں ترمیم کر دی گئی

آزاد کشمیر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے دسمبر میں ہونیوالے اجلاس کے شیڈول میں ...

مظفرآباد(بیورورپورٹ)آزاد کشمیر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے دسمبر میں ہونے والے اجلاس کے شیڈول میں ترمیم کر دی گئی ہے۔ جاری کردہ نئے شیڈول کے مطابق 9جنوری کو محکمہ اکلاس10جنوری کو محکمہ فشریز وائلڈ لائف/ نیشنل مچھیارہ پارک11جنوری کو سمال انڈسٹریز کارپوریشن اور 12جنوری 2018ء کو محکمہ زکوٰۃ و عُشر کے ریکارڈ کی پڑتال کی جائے گی۔ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت چےئر مین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی چوہدری محمد اسحاق کریں گے۔ اجلاس میں ممبران کمیٹی کے علاوہ محکمہ جات کے پرنسپل اکاؤنٹنگ آفیسران اور متعلقہ حکام شرکت کریں گے۔ محکمہ جات کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ورکنگ پیپرز آڈٹ اعتراضات کی روشنی میں محکمانہ اجلاس ہا میں فائنل کر کے کمیٹی میں لائیں تاکہ اُ ن کے محکمہ سے متعلق ریکارڈ کی پڑتال کی جا سکے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر