مظفرآباد،منشیات فروش گرفتار 1کلو چرس برآمد،مقدمہ درج

مظفرآباد،منشیات فروش گرفتار 1کلو چرس برآمد،مقدمہ درج

مظفرآباد(بیورورپورٹ)پاکستان میں متعدد مقدمات میں مطلوب چرس ، گردا کا مین سپلائر اصغر خان مظفرآباد پولیس نے گرفتار کر لیا۔ 1 کلو چرس برآمد 9C کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ منشیات کا مین ڈیلر اصغر خان پاکستان پشاور کا رہائشی ہے جہاں پروہ غیر قانونی دھندے چلا رہا تھا آپریشن کے دوران اس کے ٹھکانے تباہ کردیئے گئے ۔ پاکستان میں متعدد مقدمات میں بھی مفرور بتایا جاتا ہے آزاد کشمیر کے چند سیاسی رہنماؤں سے مل ملاپ کر کے کومی کوٹ میں 30 کنال سے زائد رقبہ خرید رکھا ہے جسمیں پولٹری فارمز اور بھینسوں کے فارم کے ساتھ ساتھ اپنی رہائش گاہ بھی بنا رکھی ہے اصغر خان کی 100 سے زائد گاڑیاں اور ہزار سے زائد کارندے پاکستان کی مختلف جیلوں میں سزاء کاٹ رہے ہیں جبکہ اصغر خان وہاں سے فرار ہو کر آزاد کشمیر میں رہائش پذیر ہے اور زمینداری کی آڑ میں مظفرآباد سمیت پورے آزاد کشمیر میں منشیات کا مین ڈیلر بھی ہے مظفرآباد اور ہٹیاں میں بھی اس کے کارندے چرس سپلائی کرتے ہیں اصغر خان کو چند مقامی سیاسی رہنماؤں کی جانب سے بھی سپورٹ ہے سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پاکستان کے رہائشی کو یہاں پر کیسے زمین مل سکتی ہے ذرائع نے بتایا ہیکہ اصغر خان اینٹی نار کو ٹیکس اور مقتدر حلقوں کو بھی مطلوب ہے ایس ایس پی مظفرآباد راجہ اکمل کی خصوصی ہدایت اور کوششوں سے اصغر خان کو گرفتار تو کر لیا گیا ہے لیکن اسے بچانے کے لئے ایک مافیا سرگرم ہے جو اسے ضمانت پر رہا کروا کر پاکستا ن پولیس اور اینٹی نارکو ٹیکس والو ں سے بچانا چاہتا ہے ایس ایس پی مظفرآباد راجہ اکمل خان نے تفتیشی ٹیم کے ہمراہ میڈیاکو بتایا ہے کہ اصغر خان نے بہت بڑا نیٹ ورک بنا رکھا ہے خیبر پختونخواہ سے اس کے کارندے چرس آزاد کشمیر میں لاتے ہیں یہ کومی کوٹ میں بیٹھ کر سارے معاملات ڈیل کرتا ہے پولیس نے چھان بین کر نے کے بعد اسے گرفتار کر لیا ہے ملزم کو مظفرآباد کے تھانہ میں شفٹ کیا گیا ہے جہاں پر اس سے تفتیش جاری ہے پولیس کی تفتیش کے دوران سنسنی خیز انکشافات ہوئے ہیں اس کے دیگر کارندوں اور مظفر آباد میں اس کے سہولت کاروں کے خلاف بھی قانونی کاروائی عمل میں لائیں گے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر