مظفرآباد،لیڈی ہیلتھ ورکرز کا نارمل میزانیہ پر منتقل ہونے پر اظہار تشکر ‘مٹھائی تقسیم
مظفرآباد(بیورورپورٹ)لیڈی ہیلتھ ورکرز کا نارمل میزانیہ پر منتقل ہونے پر اظہار تشکر ‘مٹھائی تقسیم کی گئی۔ لیڈی ہیلتھ ورکرزکی نمائندگان سیدہ یثرب بشیر‘ ارم شفیع‘ نگہت خاکسار‘ شفورہ کاظمی ‘ سلمہ گیلانی ‘ سلیمہ فوزیہ جاوید اوردیگر نے کہا ہے کہ انھیں ان کا جائز حق مل گیا ہے جس پر وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان ‘ چیف سیکرٹری ‘ وزیرصحت عامہ‘ اے سی ایس ڈویلپمنٹ آصف شاہ‘ سیکرٹری صحت ‘ ڈپٹی کمشنر مظفرآبا دمسعودالرحمان ‘چوہدری لطیف اکبر ’اپوزیشن جماعتوں کے قائدین اور میڈیا کے مشکور ہیں جنہوں نے اس سلسلے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے ۔