چکوال، بغیر اندراج تھانہ مکان کرایہ پر دینے والے شخص کیخلاف مقدمہ درج
چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) کلر کہار پولیس نے بغیر اندراج تھانہ مکان کرایہ پر دینے والے شخص کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ اے ایس آئی پرویز اختر نے استغاثہ دیا کہ بسلسلہ سرچ آپریشن PAFبیس کلر کہار موجو دتھا کہ ملزم اسلام عرف تورا ولد محمد نشان ساکن سرکلاں نے اپنا مکان محمد احسان ولد نور خان ساکن دھرکنہ کو کرایہ پربغیر اندراج تھانہ کرایہ پر دے رکھا تھا۔ سب انسپکٹرپرویز اختر نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔