آزادکشمیر حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہو گئی،چوہدری رشید

آزادکشمیر حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہو گئی،چوہدری رشید

مظفرآباد(بیورورپورٹ)پی پی پی آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدروزیر اطلاعات و تعمیرات عامہ چوہدری محمد رشید نے کہا کہ مجودہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے نئے اداروں کے قیام کے بجائے عوام کو پہلے سے موجود سہولیات چھینی جا رہی ہے ضلع ہٹیاں تحصیل لیپہ اور تحصیل ہٹیاں کے نام تبدیل کرکے عوام کو مزید مسائل سے دو چار کردیا ہے ضلع ہٹیاں کے قیام سے لے کر اسمیں مختلف اداروں کے قیام کا کریڈٹ پیپلز پارٹی کو جاتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک ٹی وی چینل کے ٹاک شو میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔میزبانی کے فرائض سینئر انیکر نصیر انور نے سرانجام دیئے۔ٹاک شو میں سیاسی سماجی تعلیمی شخصیت پروفیسر راجہ محبوب خان اور سینئر صحافی محمد شبیر اعوان نے بھی حصہ لیا۔چوہدری محمد رشید نے اس موقع پرکہا کہ ضلع اور تحصیلوں کے ناموں کی تبدیلی سے عام آدمی شدید متاثر ہوا ہے۔عوام کو اپنے قومی شناختی کارڈ،پشتینی سرٹیفکیٹس ڈومیسائل سمیت جملہ دستاویزات کی تبدیلی پر خطیر رقم خرچ کی جارہی ہے۔اب بھی شناختی کارڈز پر تحصیل اوڑی درج کیا جاتا ہے جبکہ دیگر دستاویزات پر ہٹیاں بالا اس طرح طرح بچوں کو داخلوں اور نوکریوں کے حصول میں شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نئے مزید سوالات کے جوابات میں سابق وزیر نے کہا کہ ضلع ہٹیاں بالا کا قیام پی پی کے دور میں ہوا جبکہ یونیورسٹی سمیت پیکج کے تحت ہم نے درجنوں تعلیمی ادارے دے دیئے پروفیسر محبوب خان نے کہا کہ ناموں کی تبدیلی تحریک آزادی کشمیر کے وسیع تر مفاد میں کی گئی۔معمولی اخراجات تحریک آزادی کشمیر کیلئے ہمیں برداشت کرنا ہونگے۔پیکج کے تحت پسند وناپسند کی بنیاد پر ادارے قائم کیے گئے۔سینئر صحافی محمد شبیر اعوان کا کہنا تھا کہ این ٹی ایس کا نفاذ،اعلیٰ عدلیہ میں میرٹ پر ججز کی تعیناتیاں بہترین پی ایس کی تشکیل اور سروس ٹربیونل میں میرٹ پر بھرتیوں کا کریڈٹ موجودہ وزیراعظم کو جاتا ہے جبکہ ضلع اور تحصیلوں کے نام سے واقعتا عوام کو مسائل کا سامنا ہے ضلع بھر کے عوام کو گائنالوجسٹ سرجن اور بے ہوشی کے ڈاکٹر تک کی سہولت دستیاب نہ ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...