دورہ چناری چنونئیاں میں کسی نے کوئی احتجاج نہیں کیا ،الطاف کیانی

دورہ چناری چنونئیاں میں کسی نے کوئی احتجاج نہیں کیا ،الطاف کیانی

مظفرآباد(بیورورپورٹ)مسلم لیگ ن یونین کونسل چناری کے صدر محمد الطاف کیانی نے کہا ہے کہ دورہ چناری چنونئیاں کے دوران کسی نے کوئی احتجاج کیا نہ وزیر اعظم کا قافلہ روکا ۔لیگی کارکنان اور عوام علاقہ وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان کا انتظار کر رہے تھے جب وہ وہاں سے گزرے تو لوگوں نے ان کا استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا اور چند مسائل پیش کیے ۔وزیر اعظم نے خوش دلی سے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کروائی ۔احتجاج قافلے روکنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔بعض شرپسند لوگوں نے جھوٹی خبر لگا کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں متحد و منظم ہیں ۔ہمارا کسی احتجاج یا قافلہ روکنے سے کوئی تعلق نہیں ۔ہم ایسے عناصر کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہیں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...