چکوال،یوسی2پی ٹی آئی کونسلر ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل

چکوال،یوسی2پی ٹی آئی کونسلر ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)یونین کونسل 2-کی وارڈ نمبر12,13,14,15کی سرکردہ برادریوں کے نمائندوں کا اجلاس چوہدری سجاد احمد خان کی رہائش گاہ پرمنعقد ہوا۔جس میں سکہ بند کونسلر ملک پرویزاختر(پی ، ٹی، آئی) اور سابقہ کونسلر راجہ محمد افضل(پی، ٹی، آئی)، امیدوار پاکستان عوامی تحریک عثمان غنی نے حیدر سلطان کی حمایت کا برملا اعلان کیا۔ اس موقع پر راجہ بشیر القادر ٹیکسٹائل ملز، حاجی نذیر سلطان، حاجی رفیق سابق ناظم، کھوکھر برادری کے حاجی یوسف، سابقہ کونسلر شکیل اعوان کھوکھراور حاجی اشرف، ملک برادری کے ملک طارق ، ملک امجد عزیز، منگن برادری حاجی اختر اور حاجی طارق، حاجی یوسف ملت مشینری والے بھی موجود تھے۔چوہدری سجاد احمد خان نے کہا کہ انشا ء اللہ بلدیات کی طرح ضمنی الیکشن میں بھی چکوال شہر سے مسلم لیگ (ن) کلین سویپ کرے گی۔سلطان حیدر علی خان نے نئے ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا۔ اور یونین کونسل کی ٹیم کو ہدایات دیں کہ آپ کا اصل ہدف ووٹر کو پولنگ اسٹیشن تک لانا ہے۔ اور پولنگ کی شرح بہتر کرنا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر