سی پیک سے ملک میں خوشحالی کے نئے دورکاآغازہوگا،راجہ جاوید اخلاص

سی پیک سے ملک میں خوشحالی کے نئے دورکاآغازہوگا،راجہ جاوید اخلاص

گوجرخان (تحصیل رپورٹر) سی پیک منصوبہ پاکستان کے طول وعرض میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کاآغاز ہوگا، مسلم لیگ کی حکومت ملک بھر میں عوامی خدمت میں مصروف عمل ہے ، عوام کے مسائل کا خاتمہ ہو رہا ہے ، تحصیل گوجرخان میں اربوں کے ترقیاتی کام ہوئے ، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا ایم ایس میرٹ پر تعینات ہوگا کوئی سفارشی عمل نہیں ہوگا، ان خیالات کا اظہار وفاقی پارلیمارنی سیکریٹری راجہ محمد جاوید اخلاص نے مرزا محمد سلیم کے بیٹے کی دعوت ولیمہ کی تقریب میں پوٹھوہار پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اس موقع پر ملک محمد فیاض بھی ان کے ہمراہ تھے ، جاوید اخلاص نے کہا کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کی معشیت کو مستحکم اور ملکی ترقی میں اضافہ کا باعث ہے مسلم لیگ کی حکومت نے صحیح معنوں میں عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کو حل کیا ملک بھر میں بلاتفریق ترقی اور خوشحالی کا سلسلہ جاری ہے جو کہ مسلم لیگ کی حکومت کا کارنامہ ہے، مخالفت اور احتجاج کی سیاست کرنے والے جس ایجنڈے پر عمل پیرا ہے اس سے بخوبی آگاہ ہیں آمدہ انتخابات میں بھی فتح مسلم لیگ کا مقدر بنے گی اور سازشی عناصر ایک بار پھر شکست سے دوچار ہوں گے ، راجہ جاوید اخلاص نے کہا کہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کے مسائل اور معاملات سے آگاہ ہوں جلد ہی ہسپتال میں میرٹ پر ایم ایس تعینات ہوگا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...