کلرسیداں،وارداتوں میں ملوث4رکنی ڈکیت گروہ گرفتار

کلرسیداں،وارداتوں میں ملوث4رکنی ڈکیت گروہ گرفتار

کلر سیداں ( تحصیل رپورٹر ) کلر سیداں پولیس نے روڈ دکیتی کی وارداتوں میں ملوث چا ر رکنی ڈکیت گروہ کو گرفتار کر لیا ۔ملزمان نے دوران تفتیش دو ہفتے قبل دوبیرن روڈ پر کلر سیداں کے شکیل بھٹی کی سیل کی گاڑی لوٹنے کا اعتراف کر لیا ہے ۔ تھانہ کلر سیداں پولیس کے ایس ایچ او کلر سیداں شیخ محمد قاسم نے چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کا سراغ لگانے کے لیے سب انسپکٹر سلیم شہزاد اسسٹنٹ سب انسپکٹرز شمریز اختر اور محمد ظہیر پر مشتمل تین رکنی ٹیم تشکیل دی تھی جنہوں نے دوبیرن روڈ پر ڈکیتی کی واردات کا سراغ لگاتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔یاد رہے کہ مقامی تاجر شکیل بھٹی نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ اپنی گاڑی پر سیل کر کے کلر سیداں واپس آرہا تھا کہ دوبیرن روڈ پر چک مرزا کے قریب مو ٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر گاڑی روک کر اس سے 90ہزار ورپے سے زائد کی نقدی چھین لی تھی ۔اسے شبہ تھا کہ اس واردات میں اس کا ڈرائیور وقاص ملوث ہے جس نے دوران تفتیش اپنے دیگر تین ساتھیوں کا بھی انکشاف کر لیا جنہیں پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...