مظفر آباد، محکمہ جنگلات کی سمگلروں کیخلاف کارروائی 32من اخروٹ کا چھلکا برآمد

مظفر آباد، محکمہ جنگلات کی سمگلروں کیخلاف کارروائی 32من اخروٹ کا چھلکا برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد(بیورورپورٹ)محکمہ جنگلات کی سمگلروں کے خلاف بڑی کارروائی ۔32من لاکھوں روپے کا اخروٹ کا چھلکا سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ۔سمگلروں کی محکمہ جنگلات کے عملہ پر فائرنگ عملہ بال بال بچ گیا ۔ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار عملہ نے گاڑی چھلکا سمیت ضبط کر کے یوٹی ڈویژن پہنچا دی ۔شدید برفباری میں محکمہ جنگلات کے عمل نے جانفشانی سے کارروائی کی ۔محکمہ جنگلات کا عملہ خالی ہاتھ سمگلر جدید اسلحہ سے لیس تھے ۔وزیر جنگلات سردار میر اکبر ،سیکرٹری جنگلات سید ظہور الحسن گیلانی ،ناظم اعلیٰ کی ہدایت پر ڈی ایف او جہلم ویلی میر نصیر کی نگرانی میں مخبر کی اطلاع پر رینج آفیسر لنگرپورہ ہارون الرشید اعوان ،بلاک آفیسر محمد حسین سلہریا ،چھاپہ مار پارٹی کے فاریسٹر راجہ طاہر اسحاق ،فاریسٹگارڈ میر شاہ زمان سلہریا نے پیر چناسی روڈ پر مالدہی کے مقام پر چھاپہ مارا تو سمگلروں نے عملہ پر فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے ۔گاڑی نمبر 149کے آئی ایم اے ۔ڈرائیور شہزاد احمد چلا رہا تھا ۔گاڑی چھلکا سمیت ضبط کر کے یوٹی ڈویژن پہنچا دی ہے ۔رینج آفیسر ہارون الرشید اعوان کے مطابق سمگلر پشتو،فارسی زبان بول رہے تھے اور ایک دوسرے سے بات کر رہے تھے ۔پیر چناسی روڈ پر چند دنوں میں دوسری بڑی کارروائی ہے ۔تاہم ہمیں جدید اسلحہ سے لیس سمگلروں کے خلاف کارروائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ہماری جانیں بھی غیر محفوظ ہیں ۔حکومت محکمہ جنگلات کے فیلڈ عملہ کو اسلحہ فراہم کرے اور تحفظ دے ۔ناظم اعلیٰ جنگلات عبدالرؤف قریشی نے عملہ جنگلات کو شدید برفباری ،بارش میں بڑی کارروائی کرنے پر ان کے پاس آکر شاباش دی ہے ۔عوامی ۔سماجی حلقوں نے محکمہ جنگلات کی اس بڑی کارروائی کرنے کو حکومت کی طرف سے انعام سے نوازنے کا مطالبہ کیا ہے ۔