پی ٹی آئی رہنما مرزاسلیم کے بیٹے کی دعوت ولیمہ سیاسی اجتماع میں تبدیل ہوگئی

پی ٹی آئی رہنما مرزاسلیم کے بیٹے کی دعوت ولیمہ سیاسی اجتماع میں تبدیل ہوگئی

گوجرخان (تحصیل رپورٹر) معروف شخصیت رہنما تحریک انصاف مرزا محمد سلیم کے بیٹے کی دعوت ولیمہ کی تقریب مقامی میرج ہال میں منعقد ہوئی جو ایک بڑے سیاسی اجتماع کا روپ دھار گئی ، ولیمہ کی اس تقریب میں نمایاں شخصیات ایم این اے راجہ محمد جاوید اخلاص ، سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض، سابق ٹاؤن ناظم الحاج چوہدری محمد عظیم ، تحریک انصاف کے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ ، ملک محمد فیاض ، ڈاکٹر مرزا محمد یعقوب ،امیر افضل قریشی، چوہدری مہدی، چوہدری عارف سمیت دوست احباب نے بڑی تعداد میں شرکت کی، مسلم لیگ ن کے چوہدری محمد ریاض ، راجہ جاوید اخلاص ، تحریک انصاف کے چوہدری محمد عظیم جاوید کوثر ایک ہی میز پر بیٹھے سیاسی صورتحال پر گپ شپ کرتے رہے ، چوہدری محمد ریاض اپنے مخصوص سیاسی انداز گفتگو سے نوک ٹوک میں مصروف رہے اور مقامی سیاسی قیادت کا یہ سیاسی میز توجہ کا مرکز بنا رہا اس موقع پر سیاسی رہنماؤں نے دولہا کے ساتھ فوٹو سیشن کیا اور مرزا محمد سلیم کو بیٹے کی شادی کی مبارکباد دی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...