آپ ؐ اللہ اور مخلوق کے درمیان واسطہ ہیں ، حاجی عبدالجبارزرگر

آپ ؐ اللہ اور مخلوق کے درمیان واسطہ ہیں ، حاجی عبدالجبارزرگر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جہلم (نامہ نگار )والئ دو جہاں ، غمگسار بے کساں حضور رحمت عالمیاں ﷺ کی جب جلوہ گری ہوئی تو کائنات کا ذرہ ذرہ نور محمدی ﷺ سے چمک اُٹھا۔ زمین پر نور کی چادر تن گئی عالم بالا پر غلغلہ بپا ہوا کہ سارے ملکوتی خوشی کے ترانے گائیں اور مسرت کے شادیانے بجائیں کہ رب کے محبوب ﷺ جلوہ فگن ہو گئے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار شمالی محلہ جہلم کی معروف مذہبی /سماجی شخصیت حاجی عبدالجبارزرگر نے آمد مصطفیﷺ کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا ہے ۔ انہوں نے کہا آپ ﷺ اللہ اور مخلوق کے درمیان واسطہ ہیں جنہیں چھوڑ کر قطعاً رب تک نہیں پہنچا جا سکتا۔ حاجی عبدالجبار نے کہا کہ دین و دنیا کی کامیابی کیلئے ضروری ہے کہ گنبد حضریٰ کے مکیں ﷺ کی ذات بابرکات سے لولگانا ہوگا۔