آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی بھرپورعوامی قوت کامظاہرہ کریگی،راجہ پرویز اشرف

آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی بھرپورعوامی قوت کامظاہرہ کریگی،راجہ پرویز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دولتالہ(نامہ نگار ) آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی بھر پور عوامی قوت کا مظاہرہ کرئے گی پریڈ گراؤنڈ جلسہ نے مخالفین کی نیندیں حرام کر دی ہیں جلسے میں عوام کی بھر پور شرکت نے ثابت کر دیا کہ پیپلز پارٹی آج بھی وفاق کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے پیپلز پارٹی کو ختم کرنے والے خود ختم ہو گئے ہیں ملکی معیشت تباہ ہو رہی ہے6ماہ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے دعوے دار اب عوام کا سامنا کس منہ سے کریں گے ان خیالات کااظہار سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف نے موہڑہ حیات میں حاجی راشد زمان کیبھانجے کی دعوت ولیمہ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ طاہر القادری ہمارے پرانے اتحادی ہیں ماڈل ٹاؤن سانحہ کے متاثرین کو انصاف ضرور ملنا چاہیے ملک میں نہ تو کوئی حکومت ہے نہ وزیر اعظم حکومت جنگ و جدل اور محاز آرازئی کی سیاست کوپروان چڑھا رہی ہے لا اینڈآرڈر کی صورتحال ابتر ہو چکی ہے معاشرے میں انارگی پھیل رہی ہے پیپلز پارٹی تنقید برداشت کرتی آئی ہے پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں یو ٹیوب پر جاری گستاخانہ خاکوں پر نہ صرف ہم نے احتجاج کیا بلکہ یو ٹیوب بھی بند کرائی بلکہ عشق رسول ؐ کے حوالے سے دن بھی منایا انہوں نے مزید کہا کہ بطور وفاقی وزیر پانی و بجلی اور بطور وزیر اعظم پاکستان میں نے تحصیل گوجرخان کی تعمیر و ترقی کے لیے اربوں روپے کے فنڈز جاری کیے گاؤں گاؤں گیس کی فراہمی ،رابطہ سڑکوں کی پختگی ،مندرہ چکوال اور سوہاوہ چکوال روڈ کی تعمیر ،پاسپورٹ آفس و نادار آفس کا قیام ،سینکڑوں دیہات و قصبات کو بجلی کی فراہمی کے منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچائے اہل گوجرخان کی حقیقی معنوں میں خدمت کی اور ان شاء اللہ آئندہ بھی اس سلسلے کو مزید دراز کریں گے پیپلز پارٹی کا مستقبل ان شاء اللہ روشن اور تابناک ہے انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے افکار کی روشنی میں سابق صدر آصف علی زرادری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرادری کی قیادت میں 2018کے الیکشن میں کامیابی پیپلز پارٹی کے قدم چومے گی دعوت ولیمہ میں چوہدری مشاہد حسین ، سابق ناظم راماں چوہدری سرفراز خان ،چوہدری اصغر علی مدوال ،چوہدری مناظر،راجہ خرم ،پریس کلب دولتالہ کے صدر سید منور نقوی ،عابد چوہدری ،اشفاق انجم ،عدیل شانی جنرل سیکرٹری پریس کلب سکھو فرقان قریشی سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی