ضمنی الیکشن میں ووٹرزکوپولنگ اسٹیشنز تک لانا اصل کام ہے،سلطان حیدر

ضمنی الیکشن میں ووٹرزکوپولنگ اسٹیشنز تک لانا اصل کام ہے،سلطان حیدر

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 20کے امیدوار چوہدری سلطان حیدر نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں ووٹرز کو پولنگ سٹیشنوں پر لانا اور ان سے ووٹ پول کرانا اصل کام ہے۔اس کے بغیر الیکشن کو آسان لینا خام خیالی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نبی پاک ﷺ کی ختم نبوت پر مسلم لیگ ن کا مکمل ایمان ہے۔اور اس میں کوئی دوسری رائے نہیں کہ ختم نبوت میں کسی قسم کا شک کرنا کُفر ہے۔مسلم لیگ ن نے اپنا پورا موقف ہر فورم پر دیا ہے۔وہ چیئرمین بلدیہ چوہدری سجاد احمد خان کی رہائشگاہ پر ایک بہت بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے ۔اس موقع پر چیئرمین بلدیہ چوہدری سجاد احمد خان ،حاجی نذیر سلطان،سابقہ کونسلر حاجی رفیق،چوہدری معین اکرم ،بابوعمانویل غوری،ڈاکٹر حبیب اللہ،معروف ماہر تعلیم ممتاز تارڑ، راجہ افسر،چوہدری پرویز منگن،ملک خالد سمیت سینکڑوں علاقہ کے چیدہ چیدہ شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر چوہدری سلطان حیدر نے مزید کہا کہ ووٹر کے ساتھ رابطہ ہر ممکن ہونا چاہیے۔اپنے سگے بھائی سے بھی اگر ووٹ مانگا نہ جائے تو سگابھائی بھی ووٹ نہیں دیتا۔اجتماع سے چیئرمین بلدیہ چوہدری سجاد احمد خان ،حاجی نذیر سلطان،چوہدری معین اکرم ،حاجی رفیق نے بھی خطاب کیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر