اٹک،چوردکان کے تالے توڑکرلاکھوں روپے مالیت کے موبائل لے اڑے

اٹک،چوردکان کے تالے توڑکرلاکھوں روپے مالیت کے موبائل لے اڑے

اٹک(نمائندہ پاکستان)نامعلوم چور دوکان کے تالے توڑکر لاکھوں روپے مالیت کے موبائل چوری کر کے لے گئے،تفصیلات کے مطابق مطیع اللہ ولد ظفراللہ خان نے تھانہ انجرا میں بیان دیا ہے کہ میں پیر مارکیٹ میں دانش موبائل کے نام سے دوکان چلاتا ہوں شام کو دکان پر تالے لگا کر چلا گیا جب صبح واپس آیا تو دیکھا کہ دوکان کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے جانچ پڑتال کرنے کے بعد معلوم ہوا کہ نامعلوم چور میری دوکان سے 19عدد موبائل چوری کر کے لے گئے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر