شہبازشریف کا شہید21 سالہ سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید اور سپاہی بشارت کو خراج عقیدت

شہبازشریف کا شہید21 سالہ سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید اور سپاہی بشارت کو خراج ...

لاہور)جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے فائرنگ سے شہید ہونے والے 21 سالہ سکینڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید اور 21 سالہ سپاہی بشارت کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید اور سپاہی بشارت کی بہادری کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکینڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید اور سپاہی بشارت نے جواں عمری میں مادر وطن کے لئے شہادت کا عظیم رتبہ پایا ہے اور پوری قوم کو شہید عبدالمعید اور شہید بشارت کی بہادری اور جرأت پر فخر ہے۔

خراج عقیدت

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...