سیاسی مداری اب عوام کو بے وقوف نہیں بناسکتے ،بابوسرفراز جتوئی

سیاسی مداری اب عوام کو بے وقوف نہیں بناسکتے ،بابوسرفراز جتوئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر بابو سرفراز جتوئی نے کہا کہ نواز شریف دشمنی قوتیں بالخصوص یوٹرن خان ہو، کنیڈا ہو یا سیاسی اسٹیج پر دھمال ڈالنے والے بازنگیرز اور مداری اپنے مفادات پر مبنی کھوکھلے اتحاد سے اب عوام کو بے وقوف نہیں بناسکتے۔ آج عوام باشعور ہیں اور بازگیروں اور مداریوں کو جان چکے ہیں۔ مسلم لیگ(ن) کے متوالے اپنے قائد محمد نواز شریف کے کاندھے سے کاندھا ملاکر میدان سیاست میں ثابت قدم اور باعزم ہیں۔ وہ سندھ مسلم لیگ ہاؤس کراچی میں سندھ کے عہدیداران نائب صدر سندھ راجہ عبداللہ، سید فواد شاہ، کریم شیخ ودیگر سے بات چیت کررہے تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں تنظیم سازی پر بھرپور توجہ کے ساتھ کام ہورہا ہے اور سندھ کے کئی شہروں میں کارنر میٹنگز اور جلسوں کا ایک نہ روکنے والا سلسلہ کاآغاز ہوچکا ہے ۔ جن میں سکھر، تھرپارکر، میرپور خاص، خیرپور کراچی ودیگر اور شہروں میں بھرپور جذبہ کے ساتھ جلسوں کی تیاریوں کا سلسلہ ایک مضبوط عزم کے ساتھ جاری ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے کارکنوں اور عہدیداروں کی محنت اور لگن و ہمت کی بدولت ہم 2018 کے انتخابات میں نواز شریف کی قیادت پورے پاکستان میں نمایاں کامیابی حاصل کریں گے اور سندھ میں مسلم لیگ کو نمایاں سٹیٹس حاصل ہوگی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...