کراچی ،عمران خان آج شاہ فیصل کالونی میں جلسہ سے خطاب کرینگے

کراچی ،عمران خان آج شاہ فیصل کالونی میں جلسہ سے خطاب کرینگے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف آج شاہ فیصل کالونی میں عوامی طاقت کا بھر پور مظاہرہ کرے گی ،چیئر مین عمران خان عید گاہ گراؤنڈ میں تاریخی عوامی اجتماع سے خطاب کرینگے پاکستان تحریک انصاف کراچی کمیٹی کے رکن سنیئر رہنماء راجہ اظہر خان نے کہاکہ کراچی کی عوام آج عمران خان کا تاریخی استقبال کرینگے عید گاہ گراؤنڈ شاہ فیصل کالونی میں عظیم الشان جلسہ عام میں چیئر مین عمران خان اہم اعلان کرینگے اور اہم سیاسی شخصیات تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید گاہ گراؤنڈ شاہ فیصل کالونی کا دورہ کرکے جلسہ عام کے حوالے سے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ۔راجہ اظہر خان نے کہاکہ تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی عوامی قوت بن چکی ہے انشا اللہ ہم ملک بھر کے عوام کو ظالموں اور لٹیرے حکمرانوں سے نجات دلا کر عمران خان کی قیادت میں انصاف اور عوامی حکمرانی کی داغ بیل ڈالیں گے ۔راجہ اظہر نے اہلیان کراچی کی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ آج شاہ فیصل کالونی میں اپنے ہر دل عزیز قائد عمران خان کا تاریخی استقبال کریں اور یہ بتا دیں کہ عمران خان اور پی ٹی آئی پاکستانی عوام کے ہر دل عزیز ہیں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...