خواتین کی معاشی خودمختاری کیلئے یونی لیور اور یو این ویمن میں تعاون

خواتین کی معاشی خودمختاری کیلئے یونی لیور اور یو این ویمن میں تعاون

کراچی (اسٹاف رپورٹر)یونی لیور پاکستان نے یو این ویمن کی حمایت سے خواتین کو با اختیار بنانے کے اصولوں پر دستخط کر کے اپنے کاروبار میں صنفی تنوع بڑھانے کے لیے اپنے عزم کی تجدید کی ہے۔خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے یہ سات اصول،یو این ویمن (the United Nations Entity for Gender Equality and the Empowerment of Women) اور یو این گلوبل امپیکٹ کی مشترکہ کوشش ہے۔یہ اصول کمپنیوں کو ان کلیدی عناصر پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے رہنما اصول فراہم کرتے ہیں جو پالیسی اور عمل کے ذریعے ،کام کرنے کی جگہ، مارکیٹ پلیس اور کمیونٹی میں صنفی برابری کو فروغ دینے کے لیے لازمی ہیں۔یونی لیور پاکستان کی چےئرپرسن اور سی ای او،شازیہ سید نے کہا کہ " پوری دنیا میں صنفی برابری اور تنوع کے لیے بزنس کیس اداروں کے ایک لازمی جزو کے طور پر بہت پہلے قبول کر لیا گیا تھا۔پاکستان میں ہم بھی ایک ایسا تنظیمی روڈ میپ تیار کر رہے ہیں جو خواتین کو معاشی کامیابی کا علم بردار بننے کا اختیار دے گا" ۔جمشید ایم قاضی(پاکستان میں یو این ویمن کے Country Representative )نے اوپر کی سطح سے تبدیلی لانے،صنفی مساوات کو آگے بڑھانے کی رفتار تیز کرنے،تنوع اور ہمہ گیری پر یونی لیور کو مبارکباد دی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ " صنفی برابری کے ساتھ جڑی ہوئی ثقافتی ،سماجی،سیاسی اور اساسی ڈھانچے کی پیچیدگیاں بہت وسیع ہیں ،اس لیے ہمیں مل جل کر کام کرنے کا جذبہ پیدا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہم ان چیلنجز سے نمٹ سکیں۔یونی لیور جیسی کثیر القومی کمپنیاں تبدیلی لانے میں انتہائی اہم ہیں اور سی ای او شازیہ سید لا تعداد خواتین کے لیے ایک ولولہ ہیں" ۔یونی لیور پاکستان ،خو اتین کو با اختیار بنانے کے اصولوں پر دستخط کر کے کارپوریٹ سیکٹر میں خواتین کو با اختیار بنانے کی عالمی تحریک میں شامل ہو گیا ہے۔پوری دنیا میں1661 کمپنیاں پہلے ہی ان اصولوں کو اختیار کر چکی ہیں اور یونی لیور ہیڈ کوارٹربھی 2013 سے اس کا دستخط کنندہ ہے۔اس کاوش میں خواتین کوایگزیکٹو عہدوں پر ترقی دینا، خواتین ملازمین کے لیے کیرئر ڈیویلپمنٹ کے مواقع،عورتوں کے ساتھ امتیازی سلوک کا خاتمہ،کام کرنے کی جگہ پر انھیں تشدد سے بچانا،خواتین کی ملکیتی کمپنیوں کی وینڈرز اور سروس پرووائیڈرز کی حیثیت سے مدد، مارکیٹنگ کمپینز میں خواتین کے مثبت امیج کو فروغ دینا اور کمپنی کے اندر خواتین کے لیے سہولتیں بڑھانا شامل ہے۔یونی لیور نے اپنے پورے بزنس میں صنفی مساوات اور خواتین کے لیے مواقع کی بہتری کو عالمگیر ترجیح بنادیا ہے۔پاکستان میں اس ادارے کی طرف سے خواتین کی صلاحیت کو زیادہ سے زیادہ حد تک بڑھانے ،کیرئر کے فروغ اور دونوں اصناف کے لیے پورے بزنس ویلیو چین میں یک جہتی و برابری برقرار رکھنے کے لیے جو اقدامات کیے جا رہے ہیں ،ان سے بھی اس کا اظہار ہوتا ہے۔یو این ویمن ،خواتین کو اپنی زندگی کے بارے میں خود فیصلہ کرنے کے حق کے استعمال،فیصلہ سازی میں مکمل طور پر شامل ہونے، وسائل تک کنٹرول اور رسائی اور معاشی و سیاسی امور میں حصہ لینے سمیت خواتین کو با اختیار بنانے کی حمایت کرتا ہے۔آمدنی کا ذریعہ بننے والی سرگرمیوں ،باضابطہ ملازمت اورentrepreneurship مواقع تک رسائی کے لیے خواتین اور الگ تھلگ گروپوں کی مدد کرنے کے لیے یو این ویمن اکنامک امپاورمینٹ پروگرام پاکستان کے چاروں صوبوں اور فاٹاتک بڑھایا جا رہا ہے۔یہ پروگرام رائٹ ہولڈرزکو استعداد بڑھانے کی تربیت دے گا اور بزنس ڈیویلپمنٹ اور مالیاتی خواندگی کے ہنر میں مدد کرے گا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...